ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ثانیہ مرزاکی بہن کی شادی دسمبرمیں ہوگی

1 week ago

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چھوٹی بہن انعم کی رواں سال شادی کی تصدیق کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیشن اسٹائلسٹ ، ان کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی شادی سابق کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہو رہی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انعم اور اسد کی شادی رواں سال دسمبر میں ہوگی۔ اس سے قبل اسد اور ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی شادی کی خبریں کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں، تاہم ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ نے یہ بھی بتایا کہ ہم ابھی پیرس سے واپس آئے ہیں اور ہم شادی کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اسد بہت ہی پیارا اور اچھا لڑکا ہے۔ اسد کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ انعم فیشن ڈیزائنر ہے۔

واضح رہے کہ انعم کی جانب سے رواں سال ستمبر میں ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ مستقبل کی دلہن، جب کہ تصویر کے عقب میں شیشے کی کھڑکی غباروں سے سجی تھی۔ تصویر میں وہ برائڈ ٹو بی کا سلیش پہنی نظر آرہی ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف شخصیت جو انعم کی قریبی دوست بھی ہیں، فرح خان کی جانب سے بھی انعم کی تصویر کیساتھ لکھا تھا کہ “وہ جلد دلہن بنے والی ہے”۔ انعم اور اسد کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں پوری دنیا سے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

ثانیہ کی جانب سے بھی اسد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے اسد کو اہل خانہ کا حصہ قرار دیا تھا۔

 

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی بھی کرکٹ سے وابستہ شخص یعنی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شعیب ملک سے 2010ء میں ہوئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SHOAIB MALIK, TENNIS, INDIA, ANAM MIRZA