Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کیلئے رہنما کتاب شائع

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ڈیجیٹل نیوز روم کے عہد میں میڈیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق خواندگی کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ظفر صدیقی نے اپنی نئی کتاب ’ٹی وی نیوز 3.0‘ میں ٹی وی چینل لانچ کرنے اور اس کو چلانے سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے ہیں۔

پاکستان میں میڈیا لٹریسی سے متعلق انگلش میں بہت کم مواد میسر ہے۔ اس لیے ظفر صدیقی کی کتاب اس شعبے میں ایک اچھا اضافہ ہے جو صحافت اور ابلاغ عامہ کے طالب علموں کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں۔ کتاب کی تقریب رونمائی منگل کو لندن میں ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر صدیقی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے وجود میں آنے کے بعد عالمی معیشت کو چوتھے صنعتی انقلاب کا سامنا ہے اور وہ اسے 4.0"‘‘ کہتے ہیں۔ اسی لئے میں نے اپنی کتاب کا نام  ’ٹی وی نیوز 3.0‘ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن کا ’’1.0‘‘ زمانہ وہ تھا جب ٹیلی ویژن ایجاد ہوا اور پورا خاندان ایک ہی ٹی وی کے سامنے بیٹھا کرتا تھا۔

ظفر صدیقی نے کہا کہ اس کتاب کے اندر ایک ٹی وی چینل لانچ کرنے سے لیکر اس کو چلانے، انویسٹرز ڈھونڈنے، صحافت سے متعلق سیکھنے، نیوز روم کو سمجھنے اور خبروں کی ایڈنٹنگ تک ساری روداد شامل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فاروق باجوہ نے کہا کہ ظفر صدیقی کی کتاب صحافت کے طالب علموں کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی اور جامعات کو چاہیے کہ اس کتاب کو اپنے کورس آؤٹ لائنز میں شامل کرے۔

ٹی وی نیوز 3.0 کے پبلشر رچرڈ ایلیس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظفر نے ایک ایسی کتاب لکھی ہے کہ جس کو پڑھنے کے بعد ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کوئی بھی ٹی وی چینل کا مالک بن سکتا ہے۔

کتاب کے مصنف ظفر صدیقی بنیادی طور پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں مگر 18 سال اس شعبے میں گزارنے کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور Telebiz کے نام سے پروڈکشن ہاؤس قائم کیا جس میں بزنس شو ہوا کرتے تھے۔ آج کے میڈیا کے متعدد بڑے ناموں نے اپنے کیریئر کا آغاز Telebiz سے کیا تھا۔

ٹیلی بز کی کامیابی کے بعد ظفر صدیقی نے 18 ممالک میں CNBC نیٹ ورک لانچ کیا اور پاکستان میں سماء ٹی وی بھی ظفر صدیقی کے کارناموں میں شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube