Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ڈی جی آئی ایس پی آرکازورو نیاسوشل میڈیااسٹار

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

شوبزانڈسٹری کا تازہ ستارہ زورو نامی ایک کتا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مشہور ہو رہا ہے۔

یہ کتا دراصل ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا پالتو کتا ’’زورو‘‘ ہے جو ان دنوں آئی ایس پی آر کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے۔

عہد وفا، زورو کا ڈیبیو ڈرامہ ہے جس کے آن ائر ہوتے ہی زورو کی مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے پالتو کتے کا ڈیبیو ڈرامہ

یہ تھائی گولڈن نسل کا فروالا کتا ہے، انسٹاگرام پر اس کے فالوررز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ زورو کے مداح اس کی کیوٹ تصاویر اور حرکات سے خوب محضوظ ہوتے ہیں۔

مئی 2019 میں اپنی عمر کے 2 سال مکمل کرنے والا زورو اس ڈرامے سے قبل بھی بہت سے ایوارڈز حاصل کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی تازہ پیشکش ہے۔ یہ لارنس کالج مری میں زیر تعلیم 4 دوستوں کی کہانی ہے جو اپنے وطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔

عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی عہد وفا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube