ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

خوفناک فلمیں دیکھیں، انعام میں ڈالرز پائیں

2 months ago

تصویر: وارنر برادرز

ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین حضرات کیلئے فلموں کے ساتھ ساتھ کمائی کا بھی نادر موقع ہاتھ آگیا ہے۔ امريکی کمپنی نے مسلسل 13 ہارر موويز ديکھنے پر 1300 ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے۔

اس مقابلے میں اسٹيفن کنگ کے ناولز پر بننے والی 13 فلموں کو شامل کیا گیا ہے۔ خواہشمند افرادمیں سے کسی ایک کو منتخب کیا جائے گا۔

فلم بینوں سے کہا جائے گا کہ وہ اس حوالے سے ایک ورک شیٹ کو بھریں جس میں ان کے تجربات ، فلم دیکھنے سے پہلے اور بعد کے جذبات، پسندیدہ اداکار، نیند کے معمولات اور سوشل میڈیا پر اپنے تجربے کو فروغ دینا شامل ہے۔

فاتح امیدوار کو ایک “سروائیول کٹ” دی جائے گی جس میں فلیش لائٹ ، کمبل، پاپ کورن، کینڈی اور ایک فٹ بیک ٹریکر بھی شامل ہے جو خوفناک فلمیں دیکھنے کے دوران مخصوص مناظر پر دل کی دھڑکن کی رفتار کا جائزہ لے گا۔

ان 13 فلموں میں کیری ( اصل یا 2013 میں بننے والا ری میک)، چلڈرن آف دی کارن، کرسٹین، کریپ شو، کوجو، ڈریم کیچر، اِٹ (اصل یا 2019 میں بننے والا ری میک ) ، دی مسٹ، پیٹ سیمیٹری (اصل یان2019 میں بننے والا ری میک) سالمز لوٹ، دی شائننگ، تھنر اور مسٹری شامل ہیں۔

ہارر موویز کے شوقین افراد اس حوالے سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، انہیں 200 الفاظ پر مشتمل جواب میں بتانا ہوگا کہ وہ ہالووین کیسے مناتے ہیں اور اس مقابلے میں حصہ کیوں لینا چاہتے ہیں۔

اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ منگل 15 اکتوبر ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں