ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پہلے لیاری لٹریچر فیسٹیول کاآغاز ہوگیا

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2019 | Last Updated: 5 months ago

پہلے لیاری لٹریچر فیسٹیول کاآغاز ہوگیا، فیسٹیول کے پہلے روز 16مقررین نے 9مختلف سیشنز کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ مقامی فنکاروں نے منفرد طریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

کراچی میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں پہلا لیاری لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح نیشنل ایوارڈ یافتہ ناموار فنکار ممتاز سبزل نے کیا، فیسٹیول کے پہلا روز کا آغاز نوجوانوں اور بچوں کی باقاعدہ تربیتی پروگرامز سے ہوا جس میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

فیسٹیول کے پہلے روز 9 مختلف سیشن کا انعقاد کیا گیا جن سے پروفیسر ڈاکٹر رمضان بامری، فلم اینڈ ڈرامہ نگارظفرمعراج ،ڈاکٹر گل حسن کلمتی ، وائس چانسلربے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری اختر بلوچ،پروگرام مینیجر سعدیہ بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر گجراتی روایتی ڈانس راسڑہ بھی پیش کیا گا۔ فیسٹیول میںپینل ڈسکشن، بچوں کے کارنر، روایتی کھانوں کے اسٹالز، کمہار اور کھجور کی پتیوں سے اشیاہ بنانے والے گنکاراور دوسرے فنکار ون نے بھی اپنے نمونے پیش کیے ۔

دو روزہ فیسٹول میں پینل ڈسکشن، اردو اور مادری زبانوں کے مشاعروں، فلموں کی نمائش، موسیقی، رقص اور قوالی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube