ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بھارتی مظالم کے باوجود کشمیر میں شادی کی تقریب

1 month ago

بھارت نے اگست کے پہلے ہفتے میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے معطل کرکے وادی کو وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا تھا، جس کے بعد سے وہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، کشیدہ صورتحال کے باعث کئی شادیاں اور تقاریب ملتوی کردی گئیں۔

ایک جانب کشمیریوں کی اکثریت بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے سڑکوں پر نکل رہی ہے تو دوسری جانب کچھ لوگ حالات بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

کشمیر کی انتہائی کشیدہ صورتحال میں بعض کشمیری دینی اور معاشرتی فریضے کی انجام دہی کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کررہے ہیں، ایسی ہی ایک شادی کا احوال عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں