ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

نئے آئی فون کا مذاق اڑانے میں ملالہ بھی آگے

1 week ago

ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف نام ایپل کی جانب سے آئی فون 11، آئی فون پرو اور پرو میکس متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نئے فون کے 3 کیمروں پر سیکڑوں میمز بنا ڈالیں۔

پاکستان کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی ٹرولنگ کرنے والوں میں پیش پیش رہیں۔

ملالہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ازراہ مذاق ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ ملالہ نے 3 کیمروں کے ڈیزائن اور اپنے پہنے گئے کپڑوں کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کیا حسن اتفاق ہے، میں نے یہ لباس اسی روز پہنا جب ایپل نے آئی فون 11 لانچ کیا‘‘۔

ملالہ کی ٹویٹس پر تبصرہ کرنے والوں کو ان کے کپڑوں کے پرنٹ میں اسپنر دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے 3 کیمروں کے حوالے سے دلچسپ میمز شیئر کرتے ہوئے کمپنی کے ارمانوں پر خوب اوس گرائی۔ کسی کو ناریل یاد آیا تو کسی کو کوکنگ رینج۔

 

 

 

 

 

 

 

 

میمز بنانے والوں نے پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کو بھی نہ بخشا۔

 

 

 

 

یاد رہے کہ 2 روز قبل ایپل کی جانب سے 3 نئے آئی فون متعارف کرائے گئے ہیں۔

آئی فون 11 کی قیمت 699 ڈالرز یعنی ایک لاکھ 9 ہزار 323 پاکستانی روپے ہے جو گزشتہ سال پیش کیے جانے والے آئی فون ایکس آر سے 50 ڈالرز کم رکھی گئی ہے

ایپل کے نئے فلیگ شپ فون آئی فون 11 پرو اور پرو میکس ہیں جو قدرے مہنگے ہیں۔

آئی فون 11 پرو 999کی قیمت ڈالرز (ایک لاکھ 56 ہزار 243 روپے ) اور پرو میکس کی قیمت ایک ہزار 99 ڈالرز(ایک لاکھ 71 ہزار 833 روپے ) ہےآئی فون 11 کی بیک سائیڈ پر 2 کیمرے ہیں جبکہ پرو اور پرو میکس میں 3 کیمرے دیے گئے ہیں۔

فرنٹ کیمرہ سلو موشن میں ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے جسے ’’سلوفیز‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

فون کیلئے ایڈوانس بکنگ 13 ستمبر سے کرائی جا سکتی ہے جبکہ اس کی ترسیل ( شپنگ ) 20 ستمبر سے شروع ہوگی۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں