ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

دلچسپ ریکارڈز پر مبنی گنیز بک کا نیا ایڈیشن

5 days ago

گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا بھرسے منفرد، انوکھے اور عجیب وغریب ریکارڈز کا اندراج کیا جاتا ہے۔ کئی ریکارڈ ہولڈرز تو کچھ ایسا کردکھاتے ہیں کہ دنیا بھر میں ان کا نام لیا جاتا ہے۔ گنیز بک نے سال 2020 کے ایڈیشن میں بھی ایسے ہی زبردست ریکارڈز کو شامل کیا ہے جن میں سے کچھ کا ذکر کرتے ہیں۔

سال  2020 کے ایڈیشن  میں بھارت سے تعلق رکھنے والی نلانشی پٹیل کو نوجوانوں میں سب سے لمبےبال ہونے کی بناء پرشامل گیا ہے۔ نلانشی کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 7 انچ ہے۔

نئے ایڈیشن میں دنیا کے سب سے چھوٹے گھوڑے کا بھی ذکرہے ۔ یہ اعزاز اب بھی پولینڈ کے بمبل بی کے پاس ہے۔ گھوڑے کی لمبائی 22 اعشاریہ 36 انچ ہے۔

گھوڑا ہی نہیں دنیا کا سب سے چھوٹا بیل بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔ اس بیل کے مالک امریکا کے جوئے اور مشیل گارڈز ہیں۔ بیل کی لمبائی صرف 26 اعشاریہ 6 انچ ہے۔

جب بات ریکارڈ بنانے کی ہو تو کرنے والے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ ایک انوکھا ذکرداڑھی میں سب سے زیادہ ٹوتھ پک پھنسانے کا بھی ہے۔ یہ ریکارڈ امریکا کے جوئل اسٹریسر کے پاس ہے جنہوں نے اپنی داڑھی میں ساڑھے 3 ہزار ٹوتھ پکس پھنسا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

بات کی جائے کھانے پینے کی تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ تیز رفتاری سے پاستا سے بھرا پیالہ کھانے کاریکارڈ امریکا کے میچل لیسکو کے پاس ہے ۔ لیسکو نےصرف 26 اعشاریہ 69 سیکنڈز میں پیالہ چٹ کرڈالا تھا۔

نئے ایڈیشن میں یوگو اسٹک کے ذریعے بلند ترین جمپ لگانے کا ریکارڈ روس سے تعلق رکھنے والے ڈیمرتی نے بنایا ہے جنہوں نے 11 اعشاریہ 15 فٹ اونچی جمپ لگائی۔

اس کے علاوہ سب سے بڑے پنگ پونگ پیڈل کا اعزاز امریکا کی پنز مکینیکل کمپنی کے پاس ہے ۔ اس پنگ پونگ ہیڈل کی لمبائی 11 فٹ 7 عشاریہ 8 انچ جبکہ چوڑائی 6 فٹ 7 اعشاریہ 8 انچ ہے۔

یاد رہے کہ ہر سال گنیز بک کا نیا ایڈیشن شائع کیا جاتا ہےجس میں گزشتہ سال کے دوران بننے والے نئے ریکارڈز درج کیے جاتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں