ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

فیصل آباد میں مسجد اور چرچ کی ایک دیوار

2 weeks ago

مذہبی رواداری کی اعلیٰ مثال




فیصل آباد میں مذہبی رواداری اور آزادی کی انوکھی مثال قائم ہوگئی۔ مسجد اور چرچ کی ایک دیوار امن کی علامت بن گئی ہے۔


فیصل آباد کے علاقہ ناظم آباد میں مسجد اور چرچ ایک ساتھ موجود ہے۔ امام مسجد نے بتایا کہ چرچ اور مسجد کے درمیان ایک گھر تھا۔ مسجد کے انتظامیہ نے اس گھر کو خرید کر مسجد کا حصہ بنادیا۔ 30 سال سے مسجد اور چرچ کی ایک ہی دیوار ہے۔


چرچ کے خادم نے بتایا کہ عیسائیوں کی جانب سے ہمیشہ مسجد کا احترام کیا جاتا ہے اور دوران نماز چرچ کا مائیک اور عبادت بھی روک دی جاتی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں