ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

فیملی تصاویر پرتنقید کے بعد حسن علی کا جواب

5 days ago

 

حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو کو اپنی شریک حیات بنانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے اپنی اور اہلیہ کی تصاویر پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا ہے۔

شادی کے بعد حسن علی کی اہلیہ دبئی میں مقیم ہیں جبکہ حسن پاکستان آ چکے ہیں۔ شادی کے بعد اس جوڑی کے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہی جس پرصارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

 

تصاویرپرتنقید کی بنیادی وجہ ان کا روایتی نہ ہونا ہے۔ حسن اور سامعہ نے قدرے بے تکلف انداز میں تصاویر بنوائیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ہاشم آملہ اور شاہد آفریدی کی باپردہ بیگمات کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بطور مسلمان آپ کو بھی ایسا کرنا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ بعض صارفین نے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔

 

 

حسن علی نے معاملے پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

کھلاڑی کا مانناہے کہ لوگوں کی سوچ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اس لیے زندگی ایسے گزارنی چاہیے جس سے آپ کو خوشی حاصل ہو۔

 

 

اس ٹویٹ کے جواب میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ بعض نے حسن علی کی اس سوچ کو مذہب کی کسوٹی پر پرکھا اور مشورہ دیا کہ میاں بیوی کا پیار پبلک کرنے کے بجائے آپس تک محدود رکھیں جبکہ بہت سوں نے اس جوڑی کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔

 

تصویر: ٹوئٹر

 

یاد رہے کہ حسن علی کی شادی 20 اگست کو دبئی کے مہنگے ترین اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں پاکستان سے حسن کی فیملی، قریبی دوست اور کرکٹ کے ساتھی شاداب خان شریک ہوئےتھے۔

حسن اور سامعہ کی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جوجلد گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

 

شادی کے بعد حسن اور سامعہ کی پہلی انسٹا اسٹوری

 

حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں ۔ اس سے قبل ایشین ڈان بریڈ مین کہلائے جانے والے ظہیرعباس نے بھارتی خاتون ریٹا سے دوسری شادی کی تھی جن کا اسلامی نام ثمینہ عباس ہے۔کرکٹرمحسن حسن خان نے بھارتی فلم اسٹار رینا رائے سے شادی کی جو زیادہ عرصہ چل نہ سکی جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو شریک حیات بنایا۔

 

حسن علی کیلئے ثانیہ مرزا کی دلچسپ مبارکباد

 

پاکستان کی جانب سے اب تک 9 ٹیسٹ اور 53 ایک روزہ میچز کھیلنے والے حسن علی نے شاندار کارکردگی کے باعث سال 2017 میں چیمئنز ٹرافی پاکستان کے نام کرنے میں اہم ترین کردارادا کیا تھا۔ 13 وکٹیں لینے والے حسن علی مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

 

 

One Comment

  1. Avatar
    ibrar@aiceoman.com   September 13, 2019 7:54 am/ Reply

    MN bolon to aisa hi bolon ga k beshak wo ye sb kr skta he Jo foto MN dikha raha B’s ahtraz yahy he k ye media ki zeenat na bnao . Koshish kre Jo Pakistan ki rawayat hn unhn berqarar rakhe.

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں