ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90ویں سالگرہ

7 days ago

جزام کے مريضوں کی مسيحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی نوے ويں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر گوگل کی جانب سے انہيں خراج عقيدت پيش کيا گیا۔

کراچی کی اس ماں نے آخری دم تک مريضوں کے درميان زندگی بسر کی۔ وہ 9 ستمبر 1929 کو جرمن شہر لائپزگ ميں پيدا ہوئیں۔ رتھ فاؤ 30 برس کی عمر ميں اتفاقاً کراچی آئيں اور کوڑھ کے مريضوں کی کيفيت ديکھ کر يہيں کی ہو گئیں۔

کراچی کی اس ماں نے زندگی کے 57 سال پاکستان ميں انسانيت کی خدمت ميں گزارے۔ رُتھ فاؤ جذام کے مريضوں کا مفت علاج کرتيں تھیں۔ پاکستان سے اس مرض کے خاتمے ميں انہوں نے کليدی کردار ادا کيا۔ اپنے مشن، سچی لگن اور محبت کی خاطر انہوں نے شادی تک نہيں کی۔

انسانيت کی عظيم خادمہ کو سال 1998 ميں اعزازی پاکستانی شہريت بھی دی گئی۔ انہيں ہلال امتياز، ستارہ قائداعظم، ہلال ِ پاکستان اور لائف ٹايم اچيومنٹ ايوارڈ سے بھی نوازا گيا۔

ان کے 90 ویں  يوم پيدائش پر سرچ انجن گوگل نے انہيں زبردست خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل ان کے نام کيا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں