ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

نیشنل بک فاؤنڈیشن میں کتاب دوست میلہ

2 months ago

سو روپے کے کارڈ پر 6 ہزار روپے تک کی کتابیں

شہریوں میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے کیلئے نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے احسن اقدام کیا اور سستی کتابوں کی فراہمی کیلئے ممبر شپ کا آغاز کردیا۔ کارڈ حاصل کرنے والے افراد نصف سے بھی کم قیمت پر کتابیں خرید سکیں گے۔

اسلام آباد میں این بی ایف نے ریڈر کلب اسکیم کے تحت سستے داموں کتاب سے متعلق شعور بیدار کرنے کا میلہ سجایا۔

ممبر شپ اسکیم کے افتتاحی روز ہی این بی ایف کے کتاب گھر کے باہر قطاریں  لگ گئیں۔ سو روپے کے کارڈ پر 6 ہزار روپے تک کی کتابیں 50 سے 55 فیصد رعایت پر خریدی جاسکتی ہیں۔

ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن پرامید دکھائی دئیے کہ یہ اقدام مطالعہ کے فروغ میں بہت مدد گار ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیساتھ کتابوں کے اسٹالز کا معائنہ بھی کیا اور کہا کہ علم کی روشنی پھیلانے کیلئے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی کاوش قابل ستائش ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں