ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

یہ ریسٹورنٹ اصلی ہے یانظر کا دھوکہ؟

2 weeks ago

ٹو اور تھری تھری ڈی آرٹ کی بدولت ایسے ایسے شاہکار ملتے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد بھی لگتا ہے یہ نظر کا دھوکہ ہے۔ جاپان میں تو ایک ایسا ریسٹورنٹ بنا لیا گیا جہاں جائے بغیر مشکل سے ہی یقین آئے کہ یہ اصلی ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بنایا گیا یہ ریسٹورنٹ پہلی نظرمیں ایسا تاثر دیتا ہے جیسے کہ ہاتھ سے بنائے گئے خاکے ایک جگہ یکجا کر دیے گئے ہوں۔

 

اس ریسٹورنٹ کی دیواریں، فرش اور میز کرسیاں تک ایسے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ انہیں جس زاویے سے بھی دیکھا جائے یہی لگتا ہے کہ کاغذ پر خاکے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

 

 

پرریسٹورنٹ ان دنوں ٹوکیو جانے والے سیاحوں کے علاوہ وہاں کے رہائشیوں کی بھی بھرپور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ کھانے کے ساتھ ساتھ منفرد انداز اس کی اضافی خوبی ہے۔

 

 

 

سیاحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس ریسٹورنٹ کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 

یاد رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹو ڈی ریسٹورنٹ نہیں بلکہ اس سے قبل جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں بھی اسی طرز کا ریسٹورنٹ کھولا جا چکا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں