ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

مغرب میں “موڈیسٹ فیشن شو” کا رجحان، تصاویر دیکھیے

2 weeks ago

تصویر: گارجیئن

 

دنیا کے سمٹ کر گلوبل ولیج بننے سےہر سطح پر بڑی تبد یلیاں دیکھنے میں آئی ہیں ۔ مغرب میں جہاں لباس ہر طرح کی حدود وقیود سے آزاد سمجھا جاتا تھا ، اب فیشن کے نام پر ہی سہی لیکن جسم کو مکمل ڈھانپنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

لباس اورفیشن میں رونما ہونے والی ان تبدیلیوں میں عالمی سطح پرمختلف ممالک میں حجاب پرعائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد زیادہ اضافہ ہوا۔ فیشن کی دنیا کے بڑے نام بھی ایسے لباس ڈیزائن کررہے ہیں جو جسم کو مکمل ڈھانپتےہوں ۔

 

 

اسی حوالے سے فیشن کی دنیا میں ’’ موڈیسٹ فیشن ‘‘ کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی حوالے سے آسٹریلوی دارالحکومت میلبورن میں پہلی بار موڈیسٹ فیشن کا انعقاد کیا گیا۔

برطانوی جریدے دی گارجیئن میں شائع رپورٹ کے مطابق موڈیسٹ فیشن شومیں نامور آسٹریلوی برانڈز نے ڈھیلے ڈھالے اور اسلامی طرز کے مکمل دیدہ زیب ملبوسات متعارف کرائے۔ شو میں شریک خواتین بھی باحجاب تھیں۔

 

 

اس سے قبل یورپ میں بھی کئی موڈیسٹ فیشن شوز منعقد کیے جا چکے ہیں جبکہ اسی ماہ کے آخر میں امریکہ میں بھی یہ شو ہوگا۔ مشرق وسطیٰ میں ان شوز کو ’’مسلم فیشن شوز ‘‘ کہا جاتا ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں