ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

جسمانی ساخت پرشرم دلانا بند کریں، جگن کاظم

2 weeks ago

تصویر: ٹوئٹر

اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے دوسروں کی جسمانی ساخت پر تنقید کرنے والوں کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ کسی کے زائد وزن پر تنقید کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔

جگن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں آپ بیتی لکھتے ہوئے واضح کیا کہ کس طرح سے ہمارے معاشرے میں دوسروں کے مسائل کو سمجھے بغیر انہیں خدو خال کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انسٹاگرام پر جگن نے اپنے نوٹ کو کیپشن دیا ” ایک عاجزانہ درخواست” ، انہوں نے لکھا کہ کچھ دن پہلے تک میں حاملہ تھی۔ کسی وجہ سے میرا وزن بہت جلد اور بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، جس بات پر مجھے حیرت ہوئی وہ یہ تھی کہ کس طرح سے مجھے بڑھتے وزن پر شرمندہ کرنا شروع کیا گیا۔ ایک خاتون نے کہا “لگتا ہے لاہور کی ہوا لگ گئی تمہیں” ، ایک اور خاتون نے دو ٹوک کہہ دیا کہ میں بہت “صحت مند ” ہو گئی ہوں۔

 

اداکارہ نے لکھا کہ تب تک میں یہ بتانے کیلئے تیارنہیں تھی کہ میں حاملہ ہوں کیونکہ عام طور پر میری پریگننسی بہت خطرناک ہوتی ہے۔ گزشتہ ہفتے میرا اسقاط حمل ہوا۔میری ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ اس بار یہ خاصا خطرناک تھا اور اندرونی طور پر میرا خاصا خون بہہ گیا ہے۔میں نے دکھ میں ایک دن کی چھٹی لی لیکن پھر دوبارہ سے کام شروع کردیا کیونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا کیا کرتا ہے؟۔

جگن کاظم نے مزید لکھا کہ جس دن میں نے پھر سے کام شروع کیا کسی نے دوبارہ تبصرہ کیا کہ میں بہت زیادہ صحت مند لگ رہی تھی۔ ہمیں دوسرے لوگوں کو اس طرح سے شرمندہ کرنے سے روکنے کی ضرورت ہے، جن لوگوں کا وزن زیادہ ہے وہ جانتے ہیں کہ ایسا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وزن میں اضافے کی کئی وجوہات ہوں جن میں سے کچھ پسندیدہ ہوں اور کچھ ناپسندیدہ ۔

 

 

ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبان نے واضح کیا کہ زیادہ فعال طرز زندگی کیلئے کچھ لوگوں کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہےلیکن جب تک آپ ان میں سے کسی کی ماں یا بہن نہ ہوں انہیں مت بتائیں کہ آپ ان کے جسم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

اختتام پر جگن نے پیغام دیا کہ ” زندگی مختصر ہے، کوشش کریں اور اسے دوسروں کے ساتھ مہربان سلوک کے ساتھ گزاریں”۔

یاد رہے کہ جگن کی شادی فیصل ایچ نقوی کے ساتھ ہوئی ہے۔ دونوں کا ایک بیٹا حسن ہے جبکہ جگن کا بڑا بیٹا حمزہ ان کی پہلی شادی سے ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں