ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

مہنگی ترین شادی میں دلہن کہاں ہے؟

2 weeks ago

پاکستان میں آج کل شادیوں کا سیزن ہے۔ معروف کرکٹرز عماد وسیم اور حسن علی کے ساتھ ساتھ اداکارحمزہ علی عباسی کی شادی کا بھی خوب چرچا رہا لیکن ایک شادی ایسی بھی ہے جو ان سب پربھاری رہی۔

سوشل میڈیا پرماسٹر ٹائلز کے مالک شیخ محموداقبال کے صاحبزادے شیخ داؤد کی شاہانہ انداز کے ساتھ سرانجام پانے والی اس شادی کی تصاویر نے بھارت کی امیرترین شخصیت صنعتکار مکیش امبانی کی فیملی ویڈنگز کی یاد تازہ کردی۔

 

 

دلہا اہنی بہن کے ساتھ

 

لاہور میں ہونے والی اس شادی کی تصاویرخوب وائرل ہوئیں اورسوشل میڈیا صارفین کو گویا ایک نیا موضوع مل گیا۔

 

 

شادی کی تصاویر سے صاف ظاہر ہے کہ اس پر دل کھول کر پیسہ خرچ کیا گیا۔ پاکستان کے معروف ترین گلوکار راحت فتح علی خان نے شادی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے متعدد بڑے نام بھی اس شادی میں شریک تھے۔

 

 

اداکار فواد خان اور شان نے تو شیخ داؤد کو اپنے ویڈیو پیغام میں خصوصی مبارکباد بھی دی۔ باذوق حضرات کیلئے شادی میں صوفی ٹچ بھی شامل کیا گیا۔

 

 

شاہانہ اسٹیج دیکھ کر تو کسی محل کا گمان ہوتا ہے ، سوشل میڈیا صارفین نے اسٹیج کی تیاری پرآنے والی لاگت پر دل کھول کر تبصرے کیے۔

 

 

 

ویڈینگ کیک کے بھی کیا ہی کہنے تھے۔

 

 

 

دلہا والوں کی تیاری بھی خوب تھی لیکن ایک بات جس نے سب کو چونکایا وہ تصاویر میں دلہن کی عدم موجودگی تھی ۔

 

دلہا کے والدین

 

دلہا شیخ داؤد نے تو خوب پوز بنائے لیکن حیرت انگیز طور پر دلہن کی کوئی واضح تصویر نہیں ہے جس کے باعث صارفین نے مختلف قسم کے سوالات اٹھائے۔ کچھ کو لگا کہ شاید دلہن پردہ کرتی ہیں تو کچھ نے کئی دیگر وجوہات بیان کردیں۔

 

One Comment

  1. Avatar
    Izza   September 3, 2019 1:07 pm/ Reply

    Don’t interfair personals on other

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں