ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

نثر نگار حفیظ خان کا دوسرا ناول انواسی شائع ہوگیا

2 weeks ago

یہ ناول تین سال کے عرصے پر محیط




معروف محقق اور نثر نگار حفیظ خان کے دوسرے  ناول انواسی کی تقریب پزیرائی راولپنڈی میں ہوئی جہاں اُن کے فن و شخصیت پر کھل کر گفتگو کی گئی۔


راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام حفیظ خان کے ناول کی تقریب رونمائی سجائی گئی۔ "انواسی" میں ستلج کی ریتلی دبیز تہوں میں گم ہوئے نو آبادیاتی جبر اور استحصال کی  داستان بیان کی گئی ہے۔


شرکاء نے ناول کے کرداروں، کہانی اور زبان و بیان پر تفصیلی گفتگو کی اور اسے اردو ادب میں سنگِ میل قرار دیا۔ حفیظ خان نے ناول کے پس منظر سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ ناول تین سال کے عرصے پر محیط ہے جو 1872 سے 1875 تک کا عرصہ ہے۔


انواسی ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو وقت کے ہاتھوں کچلے جانے کے باوجود اپنی بقا کی جنگ لڑتی رہی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں