ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

حمزہ علی عباسی کی نیمل کیساتھ نئی تصویر وائرل

2 weeks ago

ان دنوں خبروں کی زینت بنے نئے نویلے خوبصورت جوڑے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی ہر جگہ دھوم مچی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی جانب سے اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے، جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔ تصویر میں حمزہ اور نیمل  گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کیمرے کی جانب مسکرا کر دیکھ رہے ہیں۔

حمزہ کی جانب سے تصویر کو “میں اور میری بیوی” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیمل کے اکاؤنٹ سے بھی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جو نیمل کی ہے۔ اس میں نیمل رات کے اندھیرے میں مدھم روشنیوں کے جھڑمٹ میں کینوس کے سامنے بیٹھی اپنی پینٹنگ پر کام کررہی ہیں۔ یہ تصویر حمزہ علی عباسی کی جانب سے چپکے سے لی گئی۔

نیمل کی جانب سے اس تصویر کو “میرے شوہر ایک اچھے فوٹوگرافر ہیں” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی، جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں