ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

تصویر ثانیہ مرزا کی، مگر نام کس کا؟

2 months ago

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویر کے ساتھ غلط نام کا اشتہار لگا دیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق نیشنل اسپورٹس ڈے کے حوالے سے آندھرا پردیش کی پورٹ سٹی وشاکا پٹنم میں بھارتی کھلاڑیوں کے پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سب میرین میوزیم پر لگائے گئے ایک پوسٹر پر ثانیہ مرزا کی تصویر لگائی گئی، جس کے نیچے غلطی سے پی ٹی اوشا کا نام لکھا دیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اوشا بھارت کی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ہیں۔ بھارتی انتظامیہ کو اس غلطی کا احساس سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، جہاں لوگوں نے شہری انتظامیہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر لوگوں کی جانب سے شہری انتظامیہ کا خوب مذاق اڑایا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اتنے برسوں بعد انہیں پتا چلا کہ وہ کس کو ثانیہ مرزا سمجھتے رہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آندھرا پردیش میں ثانیہ مرزا کو پی ٹی اوشا کہا جارہا ہے، حکومت ایسی غفلت بھی کرسکتی ہے؟۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے قومی سطح پر تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز اور نقد انعام کا اعلان کررکھا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں