ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

فنکار بھی پلاسٹک بیگز، درختوں کی کٹائی کیخلاف میدان میں

2 months ago

کوئٹہ میں ماحولیاتی آلودگی کیخلاف آگاہی واک کا اہتمام



کوئٹہ میں فنکاروں بھی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے والے پلاسٹک بیگز، درختوں کی کٹائی اور پانی کے بیجا استعمال کی روک تھام کیلئے شعور اجاگر کرنے میدان میں آگئے، صوبائی دارالحکومت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا، ریلی میں معروف اداکار ایوب کھوسہ، جاوید جمال اور اصل دین بھی شریک ہوئے۔


پانی کا بے دریخ استعمال، درختوں کی بے دردی سے کٹائی اور ماحول کو آلودہ کرنےوالے پلاسٹک بیگز، بلوچستان کے فنکار ان اہم مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے کوئٹہ کی سڑکوں پر آگئے، تنظیم چوک سے شروع ہونیوالی واک کے شرکاء شہر کے مختلف علاقوں میں رک کر عوام کو ماحول کے تحفظ سے متعلق پیغام دیتے رہے۔


ایوب کھوسہ بولے کہ جب پلاسٹک بیگز نہیں تھے تب بھی لوگوں کا گزارا ہوتا تھا، پلاسٹک بیگز نے ہمارے پورے ماحول کو گندہ کردیا ہے۔


معروف ٹی وی آرٹسٹ جاوید جمال نے کہا کہ اگر آپ کو محلہ صاف کرنا ہے تو پہلے اپنا گھر صاف کریں۔


فن کار کہتے ہیں عدم توجہی کی وجہ سے ماحول دن بدن آلودہ ہوتا جارہا ہے جسے روکنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔


واک کے شرکاء کاکہنا تھا کہ وہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں، انتظامیہ بھی پلاسٹک بیگز بنانے والی فیکٹریوں پر پابندی عائد کرے اور ماحول کو صاف بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں