Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور زیورات کی نمائش

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

نمائش میں ملکی و غیر ملکی شائقین نے بھرپور شرکت کی

اسلام آباد ميں قيمتی پتھروں اور زیورات کی نمائش ہوئی، بڑی تعداد میں شریک شائقین خوبصورت اشیاء دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

اسلام آباد میں قیمتی پتھروں سے بنے زیورات اور آرائشی سامان کی نمائش نے اہل ذوق کی توجہ لوٹ لی۔

کہیں زمرد تو کہیں نیلم، عقیق اور یاقوت چمک ایسی کہ آنکھیں چندھیا جائیں، دلکشی میں ہیرے کو بھی مات دے دیں، رنگ اتنے دلفریب کہ دل میں اتر جائیں۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالے پتھروں سے بنے زیورات اور آرائشی سامان دیکھ کر خواتین تو جیسے حیرت سے خود ہی پتھر کی ہوگئیں۔

خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے خوبصورت پتھر پائے جاتے ہیں، جو رنگ اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں، یہ پہن کر بہت خوبصورت لگیں گے۔

پاکستان میں تعینات کینڈین ہائی کمشنر بھی پاکستانی خزانوں کی دل دادہ نکلیں، وینڈی گلیمور کہتی ہیں کہ یہ نے یہاں جو کچھ دیکھا وہ بہت خوبصورت ہے، یہاں بہت اچھی مصنوعات اور مواقع موجود ہیں، پاکستان کی ابھرتی ہوئی انڈسٹری دیکھ کر اچھا لگا، اس صنعت میں بہت اسکوپ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube