ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

گلیات میں سرکاری عمارتیں عوام کی پہنچ میں ، تصاویر دیکھیں

3 weeks ago

خیبر پختونخوا حکومت نے گلیات میں قائم گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت پانچ اہم رہائش گاہیں عوام کےلئے کھول دی ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبے کے سیاحتی مقام گلیات میں قائم گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، اسپیکر ہاؤس، آئی جی ہاؤس اور کرناک ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا ہے۔

ایبٹ آباد کے پُر فضا مقام نتھیا گلی کی ان پانچ اہم سرکاری رہائش گاہوں کے علاوہ صوبہ بھر کے 169 سرکاری ریسٹ ہاوسز کو محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا گیا جبکہ ان ریسٹ ہاؤسز میں سے 49 عمارتیں عوام کے لیے کھولی گئی ہے۔

باقی سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو تزئین آرائش اور مرمت کے بعد مرحلہ وار کھول دیا جائیگا۔ گلیات میں واقع اہم سرکاری عمارات تاریخی لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے۔ سطح سمندر سے 7922 فٹ بلندی پر واقع 8 کمروں پر مشتمل گورنر ہاؤس 76 کنال اراضی پر محیط ہے جو 1923 میں تعمیر ہوا تھا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس 1932،اسپیکر ہاؤس 1939، آئی جی ہاؤس1929 اور کرناک ہاؤس 1932 میں تعمیر ہوا تھا۔ گلیات میں موجود ان اہم سرکاری عمارات میں اب عام شہری بھی ان لائن بکنگ کرا کے کمرے کی بکنگ کرکے قیام کر سکیں گے۔

 

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں