عید کا تہوار اور مزے دار پکوان

August 13, 2019

عید کا پہلا دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں گُزرا لیکن جونہی فرصت ملی تو شہری اپنےعزیزواقارب کے ساتھ مل بیٹھےاور قربانی کے گوشت سے طرح طرح پکوان تیار کرکے خوب کھابے اُڑائے۔

بڑی عید کا پہلا دن قربانی، گوشت کٹنے اور پھر بٹنے میں گزر گیا۔ سورج ڈھلا تو اپنوں کی بڑی محفلیں سج گئیں اور سب نے مل کر خوب کھابے کھائے۔

عزیز رشتہ دار مل بیٹھے تو خوش گپیاں بھی ہوتیں رہیں۔ عید کے ساتھ جشن آزادی کی آمد پر بچیوں نے ملی نغمہ گا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

ٹیکنا لوجی نے تو انسان کو انسان سے دور کیا لیکن عید جیسے تہواررشتوں کو مضبوط کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

عید الاضحی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ اپنے دوست اورعزیز و اقارب کے ساتھ  محبت،ایثار اور قربانی کا بھی پیغام دیتی ہے۔