Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

قربانی کیلئے سفید بھینسوں کا جوڑا بھی میدان میں آگیا

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago

عید قربان میں چند روز باقی رہ گئے، ایسے میں بکروں اور بیلوں کے بعد سفید بھینسے کی جوڑی نے بھی دبنگ انٹری دے دی، ملتان میں بھاری بھرکم خوبصورت جوڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھاری بھرکم بھینسے کے جوڑے کو ملتان کے شہری نے بڑے پیار سے پالا ہے، جو ونڈا اور چوکر شوق سے کھاتے ہیں، نایاب نسل کے سفید بھینسوں کو گرمی سے بچانے کیلئے ایئر کولر کا انتظام بھی ہے۔

بھینسوں کے مالک کا کہنا ہے کہ خوبصورت بھینسے بڑی مسکل سے ڈھونڈ کر لاتے ہیں، 3 سال پالا ہے اب عید پر قربان کریں گے۔

گورے چٹے بھینسوں کی خوبصورتی کو دیکھنے دور دور سے لوگ آرہے جو انہیں دیکھ کر کافی متاثر بھی نظر آتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ بہت خوبصورت جانور ہیں جنہیں دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔

قربانی کیلئے محبت سے پالے گئے بھینسوں کے اس جوڑے کو مالک اس عید پر خود قربان کرے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube