ہوم   > Latest

جیمز بانڈ کی خصوصی گاڑی نیلام کی جائے گی

5 months ago

معروف ایکشن فلم جیمز بانڈ میں ہیرو کے زیر استعمال خصوصی گاڑی کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز بانڈ کے زیر استعمال اس منفرد گاڑی میں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مشین گن بھی نصب ہے۔

 

اس گاڑی کی نیلامی سے 64 کروڑ سے 96 کروڑ روپے تک کی رقم ملنے کا امکان ہے۔ یہ گاڑی جیمز بانڈ کی آٹھ فلموں میں استعمال کی گئی ہے۔

ایس ٹن مارٹن کی تیار کردہ جیمز بانڈ کے زیر استعمال رہنے والی یہ گاڑی بٹن کے ذریعے چلتے پھرتے ہتھیار کا کام کرتی ہے۔

 

اس کار میں 13 تبدیلیاں کی گئی ہیں،جن میں دشمنوں کی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرنے والے کانٹے،بلٹ پروف شیشے اور تیس بور کی دو میشن گنیں بھی شامل ہیں۔

 

گاڑی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر مونٹیری میں 15 اگست کو نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں