ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

سیالکوٹ میں قدیم مندر کو 72سال بعد کھول دیا گیا

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2019 | Last Updated: 8 months ago

سیالکوٹ میں قدیم مندر کو بہتر سال بعد پوجا پاٹ کے لیے کھول دیا گیا، خوبصورت نقش و نگار والي عمارت کو ديکھنے لوگ بڑي تعداد ميں آرہے ہيں۔

سیالکوٹ میں شوالہ تیجا سنگھ مندر فن تعمیر کی ایسی شاہکار عمارت کے جسے دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں، سیالکوٹ میں قیام پاکستان کے بعد سے بند ہندووں کے قدیم مندر شوالہ تیجا سنگھ کو 72 سال بعد عبادت کیلئے کھول دیا گیا۔

ہندو برادری نے مندر کے کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ہمارا قدیم مندر کھول ہمیں عبادت کرنے کی اجازت دی اب ہم کسی وقت بھی آکر عبادت کر سکتے ہیں ہمیں کسی کی روک تھام نہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مندر کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے گا،خوبصورت عمارت کو دیکھنے کے لیے سیاح بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر بلال حیدر کا کہنا تھا کہ ہم نے متروکہ املاک کے ساتھ مل کر دو دن پہلے اسکو کھول دیا ہے، اب یہاں کے شہری مذہبی آزادی کے تحت یہاں آکر عبادت کر سکتے ہیں۔

یہ خوبصورت مندر اس وقت کے سردار تیجا سنگھ نے تعمیر کرایا تھا جو بیت سخی بہادر اور فن تعمیرات کا ماہر تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube