Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

لوک ورثہ میں صوبائی ثقافت کے رنگ بِکھرگئے

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اسلام آباد کے لوک ورثہ میں ملکی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے  شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ننھے فنکاروں نے صوبائی ثقافت کے رنگ بکھیر کر ڈھیروں ڈھیر داد سمیٹی۔ لوک ورثہ میں کانوں میں رس گھولتی موسیقی کے میٹھے سر بکھرگئے۔ ملکی ثقافت کے رنگ بکھیرتی علاقائی ملبوسات کی خوش رنگ دھنک...

اسلام آباد کے لوک ورثہ میں ملکی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے  شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ننھے فنکاروں نے صوبائی ثقافت کے رنگ بکھیر کر ڈھیروں ڈھیر داد سمیٹی۔

لوک ورثہ میں کانوں میں رس گھولتی موسیقی کے میٹھے سر بکھرگئے۔ ملکی ثقافت کے رنگ بکھیرتی علاقائی ملبوسات کی خوش رنگ دھنک کو دیکھنے ہر کوئی چلا آیا۔

چاروں صوبوں کے  ساتھ وادی جنت نظیر کے ترانے بھی گونجتے رہے۔ گلگت بلتستان سےآئے بچوں کےروایتی رقص نے تو محفل ہی لوٹ لی۔ صحت مند سرگرمی میں شمولیت کا موقع ملنے پر بچے خوشی سے نہال نظر آئے۔

والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا اس سے بہتر طریقہ اور بھلا کیا ہو سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام  پر ننھے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں اسناد  بھی تقسیم کی گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube