ہوم   > Latest

عمران عباس کا شیر کیساتھ تصویر پر تبصرہ کرنے والوں کو خوبصورت جواب

3 months ago

معروف اداکار اور ماڈل عمران عباس نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی شیر کے ساتھ تصویر پر اٹھنے والی تنقید پر ناقدین کو تسلی بخش جواب دے دیا۔ شوبز شخصیت عمران عباس کی جانب سے سیمبا شیر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر انسٹار گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی تھی، تاہم...



معروف اداکار اور ماڈل عمران عباس نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی شیر کے ساتھ تصویر پر اٹھنے والی تنقید پر ناقدین کو تسلی بخش جواب دے دیا۔



شوبز شخصیت عمران عباس کی جانب سے سیمبا شیر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر انسٹار گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی تھی، تاہم کچھ لوگوں نے بغیر تصدیق اور چھان بین کے عمران عباس پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔



کچھ لوگوں کے خیال میں عمران عباس نے جنگل کے جانور کو اس طرح اپنے فارم ہاوس میں قید رکھ کر جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اپنے شوق کیلئے بے زبان جانوروں پر رحم کریں۔



تمام تنقید اور ٹوئٹس پر عمران عباس نے نہایت آرام سے لوگوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا "سمبا کو اُس وقت بچایا گیا جب وہ محض 3ماہ کا تھا"۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ "سمبا کو نہ ہی قید کیا گیا ہے نہ ہی وہ غذا کی کمی کا شکار ہے"، " سمبا کو اس کا قدرتی ماحول فراہم کر کے ایک فارم ہاؤس میں رکھا گیا ہے، سمبا کو صرف ایک دن کے لئے اُس کے مالک کے گھر لایا گیا "۔



انہوں نے مزید لکھا کہ "سمبا کو انسانوں سے بہت محبت ہے اور اسے جنگل اسی وجہ سے واپس نہیں بھیجا گیا کہ وہ اپنے مالک کے ساتھ زیادہ سکون محسوس کرتا ہے اور اُن کے بغیر نہیں رہ سکتا" ۔



عمران عباس نے تصویر کے ساتھ مزید لکھا کہ " سمبا کو بھرپور اپنائیت اور دیکھ بھال میں رکھا جاتا ہے" ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں