دلہنوں کے ميک اپ اور اسٹائلنگ کے ليے ورکشاپ کا انعقاد

July 6, 2019

منڈی بہاءالدین میں دلہنوں کے میک اپ اور اسٹائلنگ کے لیے ورکشاپ ہوئی جس میں گھریلو خواتین کو تربیت دی گئی، سجی سنوری دلہنوں نے کیٹ واک بھی کی۔

منڈی بہاءالدین میں دلہن میک اپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں میک اپ سمیت ہئیر کٹ، ری بانڈنگ، ہئیراسٹائل، ہئیر اسٹریکنگ، فیشل کے لیے گھریلو خواتین کو ماہر بیوٹیشنز نے ٹریننگ دی۔

ماڈل دلہنیں نے خوب سج دھج کر کیٹ واک بھی کی۔ شرکا نے ایسی ورکشاپس کے مزید انعقاد پر زور دیا اور اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے معاون قرار دیا۔