سمر بک کلب میں بچوں کی موجیں ہوگئیں

July 5, 2019

گرمیوں کی چھٹیوں میں بچے عام طور پر کتابوں کو بوجھ سمجھ کر ان سے جان چھڑاتے دکھائی دیتے ہیں لیکن نیشنل بک فاؤنڈیشن نے سمر بُک کلب لگا کر بچوں کو پھر سے کتابوں کے ساتھ جوڑ دیا۔

نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ فری سمربک کلب میں بچوں نے بھرپور انجوائے کیا۔ کلب میں شریک بچوں کے لیے آرٹ ورک، کہانیاں سنانے اور کُتب بینی کے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس کیمپ کے قیام کا مقصد بچوں کی کردار سازی ہے۔بچوں کے ہاتھوں میں کتاب دے کر انھیں بہت کچھ سکھایا جاسکتا ہے۔

کتابوں کا خزانہ، کہانیوں میں پوشیدہ کرداروں سے ملاقات اور آرٹ ورک میں اپنا جوہر دکھانے کا موقع ایسی تفریح ہوتی ہے جس کے لئے بچے سال بھر اس سمر بک کلب کا انتظار کرتے ہیں۔