ملتان کی محبت نے جاپانی سیاح کو اپنا گرویدہ بنالیا

July 3, 2019

امن اور محبت کا پیغام لیے جاپان کا شہری ہزاروں کلو میٹر موٹر سائیکل پر سفر کرکے اولیائے کرام کے شہر ملتان پہنچ گیا، تاریخی شہر کی خوبصورتی نے جاپانی سیاح کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا ۔

جاپان کا شہری 7 ماہ کا طویل سفر اور ہزاروں کلو میٹر کی لمبی مسافت طے کرکے تاریخی اور مذہبی مقامات کی سیر کرنے کیلئے جاپان کا شہری موٹر سائیکل پر سفر کرکے ملتان پہنچا تو اولیائے کرام کی سرزمین پر جاپانی سیاح "یوری" کو خوش آمدید کہا گیا۔

ملتان کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ایک دن کیلئے یہاں آیا تھا اب وہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور لوگوں کا پیار دیکھ کہ اس نے مزید دو تین دن ادھر ٹھہرنا ہے۔

یوری نے دربار حضرت شاہ رکن عالم پر حاضری دی، غیر ملکی مہمان ملتانی آموں کے بھی دلدادہ نکلے۔

جاپانی سیاح یوری کا کہنا تھا کہ لوگ یہاں کے ہارٹ ٹچنگ ہیں اور مہربان ہیں اور بہت زیادہ مہمان نواز ہیں خاص طور پر یہاں ملتان کے آم بہت اچھے ہیں بہت میٹھے اور جوسی ہیں۔

جاپانی سیاح نے لوگوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں اور کہا کہ پاکستان خوبصورت ہونے کیساتھ پرامن ملک ہے۔