سابق مس ماسکو نے سلطان محمد پنجم سے شادی کی اوردیگرتصاویرشیئر کردیں

June 25, 2019

ملائشین بادشاہ سے شادی کرنے والی سابق مس ماسکو ریحانہ اوکسان پیٹرا نے شادی کی آفیشل تصویرکے علاوہ بیٹے کی پہلی تصویر انسٹا گرام پر جاری کی ہے۔

پچیس سالہ ریحانہ نے 49 سالہ بادشاہ سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔

ریحانہ نے اپنے بیٹے تینگو اسماعیل لیون کی تصویر بھی شیئر کی جو مئی میں پیدا ہوا۔ اس کے علاوہ اس کی پیدائش سے قبل دوران حمل کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سابق ماڈل نے کیپشن دیا کہ ’’ 3 ماہ اسپتال میں گزارنے کے بعد میری زندگی کا سب سے مشکل وقت‘‘۔

ریحانہ کی 49 سالہ سابق بادشاہ سے شادی ملائیشیا اور روس دونوں جگہ ہوئی تھی ، روس میں ہونے والی تقریب میں ریحانہ نے خوبصورت سفید میکسی کا انتخاب کیا جس کی تصویر خوب پسند کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ کو سابق مس ماسکو ریحانہ سے شادی کے بعد جنوری 2019 تخت سے دستبردار ہونا پڑا تھا ۔

انہوں نے 2 ماہ کی طبی تعطیلات کے بعد امور سنبھالے ہی تھے کہ استعفیٰ دینا پڑا گیا، اس سے قبل سوشل میڈیا پرسلطان محمد پنجم کی سابق مس ماسکو کے ساتھ شادی کی خبروں کا میڈیا میں خوب چرچا رہا۔ اسی لیےدستبرداری کی ممکنہ وجہ یہی قرار پائی۔

مائیشیا کی برطانیہ سے 1957 میں آزادی کے بعد سلطان محمد پنجم پہلے بادشاہ ہیں جنہوں نے مدت پوری ہونے سے قبل بادشاہت چھوڑ دی

 
 
 

ضرور دیکھئے