ہوم   > Latest

پاکستان کا حسین مقام جہاں تمام ثقافتیں یکجا ہیں

3 months ago

اسلام آباد کے لوک ورثہ میں پاکستان کی تمام  ثقافتيں نظرآتي ہيں۔ اس خوبصورت مقام پر خیبر سے بولان،کشمیر سے مہران تک کے ثقافتی رنگ یکجا ہیں۔ یہاں کی دیواروں پر تاریخ و تہذیب کی کہانیاں درج ہیں۔ زرسانگہ ہال، ہیریٹیج میوزیم، مائی بھاگی اور بالی جٹی تھیٹر فنون لطیفہ کے مرکز ہیں۔ یہاں کی...




اسلام آباد کے لوک ورثہ میں پاکستان کی تمام  ثقافتيں نظرآتي ہيں۔


اس خوبصورت مقام پر خیبر سے بولان،کشمیر سے مہران تک کے ثقافتی رنگ یکجا ہیں۔ یہاں کی دیواروں پر تاریخ و تہذیب کی کہانیاں درج ہیں۔


زرسانگہ ہال، ہیریٹیج میوزیم، مائی بھاگی اور بالی جٹی تھیٹر فنون لطیفہ کے مرکز ہیں۔ یہاں کی سیر کو آنے والے کہتے ہیں کہ یہاں آکر تو جیسے پورا پاکستان دیکھ لیا۔


منتظمین کہتے ہیں کہ اپنی ثقافت سے جڑے رہنا ارض پاک سے محبت  کا خوبصورت  ذریعہ ہے۔ پاکستان کی لوک روایات ہیں، لوک موسیقی ہے،ہم ان کی ترقی ،ترویج کیلئے کام کرتے ہیں۔


مٹی سے تیار کئے گئے پرانے برتن اور دیہی زندگی کی عکاسی کرتے ماڈل ثقافتی دھنک کو اور بھی دلربا بناتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں