اداکار احد رضا میر بین الااقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

June 12, 2019

باصلاحیت اداکار احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر ڈرامے ''ہیملیٹ'' میں بہترین اداکاری کرنے پر بین الاقوامی 'بیٹی مچل ایوارڈ' کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

پاکستانی اداکار کے بیرون ملک بھی گن گائے جانے لگے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق احد کو حال ہی میں ڈرامے ''ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری'' میں بہترین اداکاری کرنے پر 'بیٹی مچل ایوارڈ' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بڑے ایوارڈ کی نامزدگی پر احد کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد والدہ نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اور یہ کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر انہیں خوف محسوس ہوا۔

واضح رہے کہ بائیس ویں بیٹی مچل ایوارڈ کی تقریب رواں ماہ چوبیس جون کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں منعقد کی جائے گی۔

احد کی بہترین پرفارمنس پر ان کی منگیتر سجل علی نے بھی انسٹا گرام پوسٹ پر ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔