ہوم   > Latest

عروہ اور ماورہ حسین نے اپنا فیشن برانڈ متعارف کروانے کا اعلان کردیا

3 months ago

کہا جاتا ہے کہ شوبز کی چکا چوند ایک مخصوص وقت کیلئے ہوتی ہے جس کے بعد نئے آنے والے اپنی جگہ بنا لیتے ہیں، موجودہ دور میں انٹرٹینمنٹ چینلز اور نئے اداکاروں کی بھرمار سے یہ بات شاید کسی حد تک درست بھی ثابت ہو رہی ہے ، اس لیے عقلمند وہی ہے جو آنے والے کل کی سوچے۔

حسین سسٹرز عروہ اور ماورہ نے بھی غالبا اسی لیے اپنے بہت سے سینیئرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کچھ نیا کرنے کا سوچا ہے، سوشل میڈیا پر دونوں کی جانب سے کپڑوں اور جیولری وغیرہ سے متعلق برانڈ ’’یو ایم ‘‘ لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عروہ اور ماورہ نے اپنے انسٹا گرام پر ایک جیسی تصاویر اور پیغامات شیئر کیے، دونوں کا لباس اور جیولری ان کی اپنی برانڈ کی ہے۔

انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں عروہ نے لکھا کہ میں ماورہ کے اس سیارے پر پہلے دن سے اس کے ساتھ ہوں۔ ہم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور بہن ہونے کا رشتہ ہمارے لیے ایک متاثر کن سفر ہے۔

اپنی فیشن برانڈ سے متعلق عروہ نے لکھا کہ یہ ان تمام لڑکیوں کیلئے ہے جو اپنی شرائط پر اپنی زندگی جینا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ عروہ حسین ان دنوں اپنے شوہر گلوکار واداکارفرحان سعید کے ساتھ مل کر فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ پروڈیوس کر رہی ہیں جس کی کاسٹ میں اداکارہ ایمان علی اور سونیا حسین شامل ہیں جبکہ ماورہ نے حال ہی میں امتیازی نمبروں کے ساتھ لاٗ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں