وائٹ ہمیشہ رائٹ ہے، عیدالفطر پر شوبز ستاروں میں مقبول ترین فیشن

June 8, 2019

فیشن ہردور میں بدلتا رہتا ہے، نت نئے پہناوے کبھی چھوٹی یا لمبی قمیض کے ساتھ تو کبھی شلوار یا ٹراؤزر کے ساتھ مقبول ہوتے رہتے ہیں، رواں سال عید الفطر کے موقع پر سب سے مقبول رنگ سفید رہا۔

شوبز سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی بیشتر معروف شخصیات اس عید پر سفید لباس میں ملبوس نظر آئیں۔ کس کا انداز کیا رہا؟ ان شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر سے جانتے ہیں۔

 

اداکارہ صبا قمر زمان نے اس عید پر اپنے کپڑوں کیلئے فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا انتخاب کیا۔

 

سوشل میڈیا اسٹار زید علی ٹی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ زیدی نے پاکستان میں ایک ساتھ پہلی عید منائی۔

 

اداکارہ اور ہوسٹ مومل شیخ ڈیزائنر عمارہ ارشاد کے تیار کردہ لباس میں

 

ماہرہ خان سفید لباس میں ہمیشہ کی طرح پروقار دکھائی دیں۔

 

اداکارہ نمرہ خان کا سفید غرارہ سوٹ ان پر خوب جچا۔

 

گلوکار فرحان سعید سفید اور ان کی نصف بہتر عروہ حسین کریم کلر میں

 

صبور علی کا انداز سادہ مگر منفرد رہا

 

فاطمہ آفندی اور کنور اپنے دو پیارے سے بیٹوں کے ساتھ

 

ماڈل مہرین سید نے بھی بیٹی کے ساتھ خوب میچنگ کی

 

فیشن ڈیزائنرز فرح اینڈ فاطمہ کی تیار کرد مکیش سے سجی خوبصورت میکسی میں اداکارہ ثروت گیلانی کی چھب ہی نرالی تھی

 

حریم فاروق نے زینب چھوٹانی کے تیار کردہ سفید لمبی قیمض اور چوڑی دار پاجامے کا انتخاب کیا۔

 

اداکارہ عشناء شاہ نے زینب چھوٹانی کا ڈیزائن کردہ وائٹ اور موو کنٹراسٹ ڈریس پہنا۔