HOME > فیشن ، لائف اسٹائل

سستا فضائی ٹکٹ کیسے خریدا جائے؟

3 months ago

سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا اتنا مشکل بھی نہیں ، بس اس کے لیے تھوڑی سی پلاننگ سے کام لینا ہوگا۔ کچھ ٹرکس اپناتے ہوئے ہزاروں روپے بچ جائیں تو کیا برا ہے، اسی لیے ٹریول بکنگ ویب سائٹ سکائی سکینر نے سستے ٹکٹس کیلئے کچھ ٹپس شیئر کی ہیں۔

سکائی سکینر کے ماہرین نے بتایا ہے کہ فضائی سفر کرنے والے حضرات اگر اپنا ٹکٹ کسی بھی اتوار کے روز صبح 5 بجے کے قریب بک کروائیں تو دیگر دنوں کے مقابلے میں یہ انہیں سستا ترین پڑے گا۔

اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ اس وقت ائر ٹکٹس کی طلب سب سے کم ہوتی ہے اس لیے قیمت بھی کم ہوجاتی ہے

رپورٹ کے مطابق سکائی سکینر نے رقم بچانے کا نقطہ بتاتے ہوئے اس چیز سے بھی خبردار کیا ہے کہ شام 7 سے رات 10 بجے کے درمیان ائر ٹکٹ کبھی نہ خریدیں کیونکہ ان اوقات میں طلب زیادہ ہونے کے باعث ٹکٹس کی قیمت بھی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

اگر سیروتفریح کی غرض سے یا کہیں وزٹ پرجانا ہو تو اس بات کی منصوبہ بندی کافی پہلے کرلی جاتی ہے، سکائی سکینر کے مطابق ایسی صورتحال میں ماہ جنوری فضائی ٹکٹ بک کروانے کیلئے سب سے بہترین ثابت ہوتا ہے ، اس میں کافی سستے ٹکٹ دستیاب ہوتے ہیں ۔

پانچ سے چھ ماہ پہلے بکنگ کروا لینے سے بھی ٹکٹ کی قیمت بہت زیادہ کم ہوجاتی ہے۔

 


Tell us what you think:

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
ویڈیو
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں