دیواریں رنگنے والے کی زندگی سروں سے رنگ گئی

April 16, 2019

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر بہت سے لوگوں کو سامنے آنے کو موقع ملا ۔ عارف نامی نوجوان بھی انہیں میں سے ایک ہے۔

عارف پیشے کے اعتبار سے پینٹرہیں، ان کی ایک ویڈیو گزشتہ سال وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کسی گھر میں رنگ وروغن کا کام کرنے کے دوران اپنے شوق کی تسکین بھی کر رہے تھے۔ سروں میں محنت کی چاشنی گھولنے والے عارف کی آواز ہر ایک کو بھائی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد عارف کی قسمت بھی چمکی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کےاظہار کیلئے مختلف مواقع دستیاب آئے۔ عارف اب گلوکاری کی دنیا میں نام کمانے کیلئے تیار ہیں۔

دیواروں کو رنگنے والے عارف کی زندگی اب سروں سے رنگ گئی ہے اور انہوں نے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا ہے، عارف کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو وہ راتوں رات اسٹار بن گئے۔

عارف کی خواہش ہے کہ اُنہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے باقاعدہ کوئی پلیٹ فارم ملے۔