لاہور میں تین روزہ پی ایف ڈی سی فیشن ویک کا آغاز

April 12, 2019

لاہور میں تین روزہ پی ایف ڈی سی فیشن ویک اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ شروع ہوگیا، فیشن ویک کے پہلے روز پانچ ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی ویسٹرن کلیکشن نمائش کے لئے پیش کی ۔

لاہور میں سجے فیشن ویک کے پہلے ہی روز حسیناوں کے جلووں اور مغربی پہناووں نے سماں باندھ دیا ۔

خوبرو ماڈلز دیدہ زیب پہناوے زیب تن کرکے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں ۔۔۔ تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

آرٹ، کلچر اور فیشن کے شعبوں کےلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری

فیشن شو میں ماڈلز نے سیاہ چشمے پہن کر ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی تو ریمپ پر رنگوں کی بہار امڈ آئی ۔

فیشن کے اس میلے میں فیشن کا جدید انداز اور خوبصورت ناریوں کی ادائیں سب کو بھا گئیں۔