عہد رفتہ کی یاد کو تازہ کرتا اندرون ملتان کی تنگ و تاریک گلیوں میں موجود فن تعمیر کا شاہکار جین مندر ، خستہ حالی کے باوجود لوگ دور دور سے اس تعمير کے شاہکار کو ديکھنے آتے ہيں۔ ملتان کا ڈھائي سو سال پرانا جين مندر جس کا مینار يوناني طرز تعمير پر بنا...
عہد رفتہ کی یاد کو تازہ کرتا اندرون ملتان کی تنگ و تاریک گلیوں میں موجود فن تعمیر کا شاہکار جین مندر ، خستہ حالی کے باوجود لوگ دور دور سے اس تعمير کے شاہکار کو ديکھنے آتے ہيں۔
ملتان کا ڈھائي سو سال پرانا جين مندر جس کا مینار يوناني طرز تعمير پر بنا ، شيشے کي چھتوں پر نيلي اور سنہري ميناکاري اور بڑے سے ستون کي بے مثال خوبصورتي اپنی مثال آپ ہے ۔
شہری کہتے ہیں یہ ہماری تاریخی عمارتیں ہیں جو بری حالت میں ہیں ان کو اچھی طرح رکھا جائے تو سیاحت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
بلند و بالا مندر کي کھڑکياں ديار کي لکڑيوں سے بني ہيں، ديواروں پر پتھروں سے تراشي گئي مورتيوں کو وقت کي گرد نے کچھ دھندلا ديا ہے۔
ماہر آثار قديمہ کہتے ہیں جین مندر ایثار قدیمہ کی تاریخی عمارات کی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ قديم ثقافت اور تہذيب کا عکاس جين مندر کو لوگ دور دور سے ديکھنے آتے ہيں۔
ملتان اندرون شہر میں واقع تاریخی مندر خستہ حالی کے باوجود بھی برصغیر کے ہنرمندوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔