پاکستان میں آرٹ، کلچر اور فیشن کے شعبوں کے حوالے سے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دے دی ہے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ ٹاسک فورس فنون لطیفہ، ثقافت اور فیشن کے موضوعات پر مشاورت کرے گی، ٹاسک فورس میں شامل اراکین ان شعبہ جات میں ترقی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشاورت سے شعبے کی بہتری اور فروغ کیلئے قابل عمل تجاویز مرتب کی جائیں گی، ٹاسک فورس کے اراکین بلا معاوضہ اعزازی طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ ٹاسک فورس پیشہ ورانہ قابلیت رکھنے والی ممتاز شخصیات پر مشتمل ہوگی۔