گورنر سندھ عمران اسماعيل نے دسويں کراچي لٹريچر فيسٹيول کا افتتاح کرديا، کہتے ہيں کراچی زندگي کي علامت بن چکا ہے ۔
کراچي ميں دسويں لٹريچر فيسٹيول کا آغاز ہوگیا، فسٹیول کے پہلے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہرکا موسم يورپ جيسا نہيں، ہم نہ جنگ کے حق ميں نہ اس کي خوشي مناتے ہيں، خوشي ہے بھارتي پائليٹ واپس چلا گيا۔
لٹريچر فيسٹيول ميں شريک ممتاز دفاعي مبصر اکرام سہگل کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کا خطرہ ابھي نہيں ٹلا ہے ۔
فيسٹيول کے پہلے روز اديبوں اور شاعروں کے ساتھ ساتھ غير ملکي سفارتکار بھي شريک ہوئے، برطانيہ سے آئي شاعرہ ماہ جبيں کہتي ہيں پاک فوج نے بھارت کو بہترين جواب ديا ہے۔
فيسٹيول تين روز تک جاري رہے گا جس ميں مختلف موضوعات پر مذاکرے ہونگے اور کتابوں کي رونمائي کي جائے گي۔