ہوم   > Latest

کترینہ کیف کے گھر کے اندر کی تصاویر

6 months ago

کیا آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کے گھر جائیں؟ ایسا شاہد ہی ممکن ہو لیکن کترینہ کیف نے یہ بات کسی حد تک اپنے مداحوں کیلئے ممکن بنا دی۔ بالمشافہ ملاقات نہ سہی تاہم یہ تو ہوسکتا ہے کہ تصاویر کے ذریعے آپ اپنے پسندیدہ اسٹار کا گھر دیکھ لیں۔

کہتے ہیں کہ تصاویر کے ذریعے آپ اپنی من پسند جگہ آدھی فیصد گھوم لیتے ہیں اور شاید یہ ہی خیال بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کو بھی آیا۔ انہوں نے تصویر کے ذریعے اپنے گھر کا ٹور کرا دیا۔

بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر کے کچھ حصوں کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے خوبصورت آنگن اور گھر کے دیگر کمروں کو دیکھایا ہے۔

اتوار کی چھٹی کا دن کترینہ اپنی بہن ازابیلا کیف کے ساتھ کیسے گزارتی ہیں، یہ تصاویر دیکھ کر بخوبی انداز لگایا جا سکتا ہے۔ تصویر میں پس پردہ موجود پودے، پینٹنگ اور خوبصورت فرنیچر سے تصویر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بعد ازاں کترینہ کی جانب سے ایک اور تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ زرد رنگ کے کپڑوں میں سیڑھیوں پر بیٹھی ہیں۔

بالی ووڈ باربی ڈول ان دنوں علی عباس ظفر کی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کا مختصر ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں کترینہ اور سلمان کو ساتھ دیکھایا گیا ہے۔ تاہم اس سے قبل کترنیہ کی عامر خان اور شاہ رخ خان کے ہمراہ دونوں فلمیں خاص مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں