اسلام آباد میں سرد شام سریلے گیتوں میں ڈھل گئی

February 10, 2019

اسلام آباد میں محفلِ موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان فنکاروں نے اپنی آواز سے سرد شام کو گرما دیا اور حاضرین بھی جھوم جھوم اٹھے۔

اسلام آباد میں سرد شام سریلے گیتوں میں ڈھل گئی۔ نوجوان گلوکاروں نے کلاسیکل اور نیم کلاسیکل موسیقی کی ایسی دھنیں چھیڑیں کہ حاضرین عش عش کراٹھے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ ایسے محفلوں سے کلاسیکل موسیقی کو نئے سرے سے فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ دیسی موسیقی کے سچے سروں نے بدیسی مہمانوں کو بھی خوب متاثر کیا۔

سریلے سروں کے ساتھ  فضا میں شادیانے بجنے لگے اورخوبصورت گیتوں نے سحر طاری کردیا۔ سرد شام میں سروں کی برسات اور نوجوان فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے محفل کو یاد گار بنادیا۔