بالی ووڈ ستارے اور ان کے مہنگے ترین حسین گھر

February 10, 2019

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی پسندیدہ بالی شخصیات کی رہائش گاہیں کیسی ہیں؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو چند ایسے ہی مشہور شخصیات کی رہائش گاہ کے بارے میں بتائیں گے۔

راجیش کھنا

آنجہانی اداکار راجیش کھنا کے نام سے کون واقف نہیں۔ باندرہ میں کارٹر روڈ پر واقع خوبصورت گھر آنجہانی اداکار کی نشانی ہے، جہاں انہوں نے زندگی کے کئی اہم ادوار دیکھے اور زندگی کی آخری سانسیں بھی اسی گھر میں لیں۔ تاہم ان کے انتقال کے بعد یہ بنگلہ مشہور بزنس مین شاشی کرن کو بیچ دیا گیا ہے، جو راجیش کھنا کی اس آخری نشانی کو گرا کر نیا بنگلا بنائیں گے۔

شاہ رخ خان

منت، شاہ رخ خان کے خوابوں کا عکس ہے، جسے حقیقت میں ڈھالنے میں ان کی اہلیہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ممبئی کی چمچماتی فلم نگری میں بغیر کسی سہارے قدم رکھنے والے شاہ رخ خان نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔ باندرہ میں بنا یہ حسین گھر شاہ رخ کے ذوق کی بھی علامت ہے۔ یہ صرف گھر ہی نہیں بلکہ آس پاس کے لوگوں کیلئے ایک سیاحتی مقام بھی ہے۔

کرشنا کونج

کپور فیملی کی رہائش گاہ ہے۔ رشی کپور، نیتو اور ان کے بچے اس گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

سی اسپرنگ

بالی ووڈ کی شہرہ آفاق اداکارہ ریکھا بھی باندرہ میں مقیم ہیں، جہاں بیمبو کی لکڑیوں اور درختوں سے ان کا گھر مکمل چھپا ہوا ہے، اور شاید ہی گھر کا کوئی حصہ باہر سے نظر آتا ہو۔ ریکھا نے اپنی زندگی کو مکمل ذاتی رکھنے کیلئے دروازے پر سیکیورٹی گارڈز کا سخت پہرا بھی رکھا ہوا ہے۔

شاہ رخ خان کی طرح امیتابھ بچن یا یوں کہیں بچن فیملی کی رہائش گاہ بھی کسی سیاحتی مقام سے کم نہیں، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد ان کے گھر کا رخ کرتے ہیں اور یہاں تصویریں بنواتے ہیں۔ لوگوں کا ہجوم ان کے گھر کے باہر رہتا ہے، جب کہ کسی بھی بدمزگی سے بچنے کیلئے پولیس اہل کار بھی موجود رہتے ہیں۔

ہیما مالنی

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کا گڑگاؤں میں گھر دھرمیندر نے ان کیلئے 30 سال پہلے خریدا تھا جہاں انہوں نے زندگی کی بیشتر چھٹیاں گزاری ہیں۔

ان فلیٹس میں بالی ووڈ کے اکثر اسٹارز رہائش پذیر ہیں۔ جس میں کنگنا، اکشے کمار، بوبی دیول، ایشا گپتا کے فلیٹس ہیں۔

بالی ووڈ اداکار انیل کپور جوہو میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ اس خوبصورت گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو کا لقب پانے والے رنبیر کپور اس گھر میں رہائش پذیر ہیں، جسے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے ڈیزائن کیا ہے۔ 2ہزار 500 فٹ پر پھیلے اس گھر میں رنبیر نے تھیٹر ہاؤس اور میوزک روم بھی بنوایا ہے۔

بالی ووڈ کی ایک اور کامیاب جوڑی کرینہ اور سیف بھی باندرہ میں فورچون ہائیٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ یہاں سیف نے دو فلیٹس خریدے ہیں، جہاں وہ عرصہ دراز سے رہ رہے ہیں۔ جب کہ ایک فلیٹ سیف علی خان آفس اور پروڈکشن ہاؤس کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔