Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کراچی بینالے 2019 میں حیاتیات کا موضوع اجاگر کیا جائے گا

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago

اندرون اور بیرونِ ملک سے مصوّر اس سال کراچی بینالے 2019 میں حیاتیات کے موضوع کو اپنے شاہکاروں سے اجاگر کریں گے۔

کراچی بینالے 2019 کی چیف آپریٹنگ آفیسر نیلوفر فرُّخ نے کراچی بینالے 2019 کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خیرمقدمی خطاب کے دوران کہا کہ کراچی بینالے 2019 میں مختلف مقابلوں اور سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے مصوّروں کے فن کے اظہار کے لیے جدّت، بہترین فن اور تنقیدنگاری کو یکجا کرنے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں فن کے تبادلے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا”۔

افتتاحی تقریب میں اکتوبر میں منعقد کیے جانے والے کراچی بینالے کے لیے منتخب کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔

رواں سال کراچی بینالے کا موضوع حیاتیات ہے جس میں ساحلی حیاتیات کی اہمیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پاکستان اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے مصوّر ، نقاش اور کندہ کار اپنے فن پاروں کے ذریعے اس اہم موضوع کو زیرِ گفتگو لائیں گے، اس موضوع کے انتخاب کا مقصد کراچی کو لاحق گرمی کی لہر، قلتِ آب اور آلودگی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلانا ہے جن کا سامنا آئے دن کراچی کے رہائشیوں کو کرنا پڑتا ہے۔

نیلوفر نے مزید بتایا کہ پاکستانی مصوّروں کو حیاتیات پر اظہارِ خیال کے لیے اتنا وسیع کینوس پہلی دفعہ کراچی بینالے 2019 نے فراہم کیا ہے۔ مصوّر اپنے فن پاروں کے ذریعے سامعین کو ممکنہ خطرات کا احساس دلائیں گے،کراچی بینالے کی مختلف سرگرمیوں کے دوران ملکی اور بین الاقوامی مصوّرین کے فن پاروں کے ذریعے روز مرّہ زندگی میں ماحول دوست اصلاحات کو متعارف کرانے کے لیے معلومات فراہم کی جائیں گی”۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی زہرہ حسین تھیں انہوں نے کراچی میں آرٹ کے فروغ پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی بینالے کی کوششوں کی اہمیت کا ذکر کیا، انہوں نے آرٹ کے فروغ میں مرحوم حبیب فدا علی کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔

کراچی بینالے کے کیوریٹر محمد زیشان نے بینالے سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی فطرت دو مختلف شاخوں پر تقسیم ہے، ایک طرف قدرت پر انحصار ہے اور دوسری جانب فطری دنیا کا خوف۔ اس نتازعے میں مصالحت کے لیے انسان نے فطرت کو پاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ زندگی کی روزمرہ سرگرمیوں کے ارتکاب میں ماحولیات کی اہمیت پر توجہ دیتے وقت منتظم کی نظر اس ابتدائی بنیاد سے باہر دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube