مفت وائی فائی کی سہولت دینے والا کراچی کا واحد پارک

February 9, 2019

پارک شہر کی تزین و آرائش کا ایک مضبوط عنصر ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا مضبوط کردار ادا کرتے ہیں ۔

شہر قائد کے کئی بڑے پارکوں میں ایک خوبصورت ترین زمزمہ پارک بھی ہے جو ناصرف شہریوں کو قدرتی ماحول فراہم کرتا ہے بلکہ جِم، پلے ایریا اور فری وائی فائی سمیت آلودگی (دھواں) سے پاک ہے، جس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے۔

رقبہ کے لحاظ سے 26 ایکٹر پر محیط یہ پارک شہریوں کو پُرسکون و پُر فضا ماحول کےساتھ جاگنگ اور ورزش سمیت کئی سہولیات فراہم کرتا ہے، یہاں شہریوں کی بڑی تعداد جاگنگ کی غرض سے آتی ہے یہاں موجود مختلف اقسام کے درخت اور پودے ذہنی سکون اور صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع اس پارک میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین بچے بوڑھوں کو جانے کی اجازت ہے، پارک میں آنے والوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

یہ پارک سال 2001ء میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں یہاں کے شہریوں کو تحفہ کے طور پر دیا گیا تھا، اس سے قبل یہاں پاک فوج کے بیرکس ہوا کرتے تھے تاہم ان کی منتقلی کے بعد اس مقام کو مکمل طور پر پارک میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل پارک زبوں حالی کا شکار ہوگیا تھا تاہم شہریوں کے مطالبے پر انتظامیہ نے ایک بار پھر اس کی تزین و آرائش کی، جس سے شہری مطمئن دکھائی دیئے ہیں۔

پارک میں روزانہ جاگنگ کیلئے آنے والے صابر حسین نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس پارک میں گزشتہ 8 برسوں سے یہاں آتے ہیں، یہاں کا ماحول دیگر پارکوں کی نسبت بہت ہی بہترین ہے، یہاں جاگنگ کیلئے خصوصاً دو ٹریکس بنائے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی بھی اپنی مثال آپ ہے۔

پارک کے اطراف میں مقیم 75 سالہ حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 14 برس سے یہاں جاگنگ کیلئے آتے ہیں، یہاں کا قدرتی و پُر فضا ماحول ذہنی سکون دیتا ہے۔

پارک میں دی جانے والی سہولیات

انٹری، اوقات

پارک میں ہر عمر کے افراد کو جانے کی اجازت ہے، صبح 6 سے 9 بجے تک انٹری کی فیس نہیں لی جاتی، شام 4 بجے سے 10 بجے تک 30 روپے انٹری فیس لی جاتی ہے جبکہ 65 برس سے زائد عمر کے افراد اس فیس سے مستثنیٰ ہیں۔

فری وائی فائی

زمزمہ پارک کراچی کا وہ واحد پارک ہے جہاں عوام کو فری وائی فائی کی سہولت دی جاتی ہے جبکہ اس سروس کیلئے کوئی اضافی فیس طلب نہیں کی جاتی ہے۔

جم

پارک میں جم بھی موجود ہے، جہاں شہری با آسانی ورزش کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، جس کی فیس صرف 20 روپے ہے، جبکہ ماہانہ ممبر شپ کارڈ بھی بنایا جاتا ہے۔

دیگر سہولیات

پارک میں اسکیٹنگ، بچوں کے جھولے، کیکٹس ایریا (کانٹے دار صحرائی پودا)، کیفے ٹیریا اور ویو پوائنٹ بھی موجود ہے۔

پابندیاں 

پارک میں آنے والے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ یہاں جاگنگ ٹریکس پر فوٹو گرافی، فٹبال کھیلنا، کرکٹ کھیلنا، سیگریٹ پینا اور اسلحہ لے جانا سخت منع ہے۔

 
 
 

ضرور دیکھئے


 21 July | 9 PM | ہیڈلائنز
21 July | 9 PM | ہیڈلائنز

July 21, 2019 9:15 pm

 21 July | 8 PM | ہیڈلائنز
21 July | 8 PM | ہیڈلائنز

July 21, 2019 8:12 pm

 21 July | 7 PM | ہیڈلائنز
21 July | 7 PM | ہیڈلائنز

July 21, 2019 7:15 pm

 21 July | 6 PM | ہیڈلائنز
21 July | 6 PM | ہیڈلائنز

July 21, 2019 6:36 pm

 21 July | 5 PM | ہیڈلائنز
21 July | 5 PM | ہیڈلائنز

July 21, 2019 5:22 pm

 21 July | 10 PM | ہیڈلائنز
21 July | 10 PM | ہیڈلائنز

July 21, 2019 5:21 pm