Sunday, April 11, 2021  | 27 Shaaban, 1442

معروف اداکار گلاب چانڈیو انتقال کر گئے

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ٹیلی ویژن پر اردو اور سندھی ڈراموں کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے نامور اداکار گلاب چانڈیو نے300سے زائد اردو  ،سندھی ڈراموں اور 6فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا ۔

اداکار گلاب چانڈیو  نے پی ٹی وی کے کراچی سینٹر سے نشر ہونے والےڈراموں سے شہرت حاصل کی،وہ عام طور پر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرتے تھے اور اپنے مکالمات کی ادائیگی کی وجہ سے معروف تھے۔

اداکار گلاب چانڈیو نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور 2014 میں وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے۔

گلاب چانڈیو نے اپنے فنی کئریر کا آغاز 1980 میں ڈرامہ سیریل ”خان صاحب“ سے کیا،ان کی آخری فلم باکسر شاہ حسین کی زندگی پر بننے والی بائیو پک فلم”شاہ“تھی۔

اداکار گلاب چانڈیو کافی عرصے سے علیل تھے اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے،ان کی تدفین ان کے آبائی شہر نواب شاہ میں کی جائے گی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube