معذوری کو شکست دینے والی آرٹسٹ ریشماں

January 11, 2019

محنت اور لگن سچی ہو تو کوئی کام مشکل نہیں، کورنگی کی رہائشی ریشماں ناز اس کی مثال ہیں ۔

معذوری ہرگز مجبوری نہیں، کورنگی میں رہنے والی ریشماں ناز نے یہ بات ثابت کر دی ہے ۔ فن پر عبور ہو اور حوصلے چٹان جیسے ہوں تو لگن کام کرتی ہے ۔

ریشماں ناز کہتی ہیں کہ مجھے بچپن سے یہ پیروں کا مسئلہ ہے ، پھر بھی میں نے یہ سیکھا اور اس کا کام بھی کرتی ہوں کیونکہ میں کچھ کرنا چاہتی ہوں۔

پولیو کی شکار خاتون بچپن سے آرٹ ورک سیکھتی رہیں، کئی پریشانیاں بھی آئیں مگر ریشماں ناز نہ رکیں۔

پھولوں سے برائیڈل سیٹس ، باسکٹس ، جیولریز بناتی انتہائی مہارت سے بناتی ہیں اور پھر آرڈرز پر مناسب قیمت میں فروخت کرتی ہیں ۔

ریشماں ناز اپنے جیسے تمام افراد کو ٓاگے بڑھنے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی تلقین کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کے ان جیسے لوگوں کو بھی پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔

 
 
 

ضرور دیکھئے