مزے مزے کے کھانوں سے سجا ’’کراچی ایٹ فیسٹیول‘‘ شروع

January 11, 2019

کراچی میں عمدہ کھانوں کے شوقین ایک بار پھر تیار ہو جائیں کیونکہ کراچی ایٹ فیسٹیول ایک بار پھر آگیا ہے اور اس بارذائقوں کی دنیا پہلے سے زیادہ وسیع ہوگی۔

شہر کا سب سے بڑا کھانے کا میلہ جمعہ کو کراچی کے بیچ ویو پارک کلفٹن میں شروع ہوا جو اتوار تک جاری رہے گا۔

نئے نئے ذائقوں سے ہمیں روشناس کرانے والے اس فیسٹیول میں اس بار نوے سے زیادہ نئے کھانے رسیاوں کے لیے رکھے جارہے ہیں۔

اس بار وینڈرز اور فیملیز کیلئے الگ الگ دروازے رکھے گئے ہیں جب کہ انٹری فیس 50 روپے اضافے کے ساتھ 350 کر دی گئی ہے،اگر آپ نے اس فوڈ میلے میں آنے کا ارادہ کر لیا ہے تو گیٹ کھلنے سے ایک گھنٹے قبل پہنچ جائیں کیونکہ عمدہ کھانوں کے شوقین افراد کی ایک لمبی قطار آپ سے پہلے وہاں موجود ہوگی۔

دا بودا

اگر آپ سبزی خور ہیں تو دا بودا آپ کا پہلا اور آخری پڑاو ہوگا کیونکہ اس بار دا بودا نے آپ کے لیے ایک خاص ڈش کا اہتمام کیا ہے۔

اس ڈش میں تلی ہوئی سبزیوں کے علاوہ،مختلف اقسام کے بیج،چھولے اور بھورے چاول دیکھنے میں بہت اچھا تاثر دیتے ہیں،آپ اپنی پلیٹ کو بھورے چاولوں اور میٹھے آلو کے ساتھ خود بھی بھر سکتے ہیں پھر آپ سرخ پھلیاں اور چھولوں  کے درمیان انتخاب کرسکتے ہیں، آخر میں آپ کچھ سبزیاں بھی اپنی ڈش میں شامل کر سکتے ہیں، یہ اپنی صحت سے متعلق فکر کرنے والوں کے لئے ایک بہترین مقام ہے کیونکہ ایک ڈش 350 کیلوریز کے برابر ہے اور یہ بھی صرف 300 روپے میں ہے۔

اس کھانے کے بارے میں سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ وہ بایو ڈی گریڈ ایبل چمچ استعمال کررہے ہیں، یہ سب سے بہتر چیز تھی جو ہم نے کراچی میں شاید کبھی کھایا ہے، میٹھے آلو کی مٹھاس پتلے لوگوں کیلئے بہترین ہے یہ اس فیسٹیول کا سب سے مناسب آغاز تھا۔

ایمان کا کیک

ایمان کا کیک پچھلے پانچ سالوں میں اس فیسٹیول کا سب سے زیادہ کھایا جانے والا آئٹم ہے اور ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے، اس سال بھی انہوں نے اسٹرابیری میڈ نیس سویٹ ڈش کو تازہ اسٹرابیری کے ساتھ تیار کیا ہے جو ان کا خاصہ ہے۔

نو لائز فرائز

نو لائز فرائز کینیڈا کی بہترین ڈش پوٹین کو کراچی لے کر آیا ہے جو کہ پنیر اور فرائی کئے گئے چکن کے ساتھ پیک کیا جاتا ہے، یہ ڈش کراچی میں پہلی بار متعارف کرائی جا رہی ہے جس کی قیمت محض 300 روپے ہے۔

سوئٹ ایسکیپ

تربوز کے مزے سے بھرپور گڑیا کے بال (کاٹن کینڈی) ہمیشہ سے لوگوں کی اولین ترجیح رہی ہے، جس کی قیمت محض 50 روپے ہے۔

اسپائسوگیٹی

اس اسٹال پر مال پوڑہ کا مزہ کچھ لاپتہ ہے، میمن برادری کے مزیدار میٹھے کا ایسا ذائقہ نہیں ہوسکتا، اس کی قیمت 120 روپے رکھی گئی ہے۔